پشاور،کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار،سب انسپکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:49

پشاور ، کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے ایک سب انسپکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ادھر کوہاٹ کے علاقے محمد زئی اور نصرت خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کارروائی کرکے چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا پانچ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے جو کہ غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے پشاور کے علاقے حیات آباد سے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس نے پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور پولیس کو مطلوب تھا ٹارگٹ کلر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادھر کوہاٹ کے علاقے محمد زئی اور نصرت خیل میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا حراست میں لئے گئے افراد میں سے پانچ کا تعلق افغانستان سے ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :