گلگت، قدرتی آفات سے پیدا شدہ صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے بر وقت عملی اقدامات کرکے مسائل پر قابو پالیا ہے، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی
ہفتہ 9 اپریل 2016 13:45
گلگت ۔ 09 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے پیدا شدہ صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے بر وقت عملی اقدامات کرکے مسائل پر قابو پالیا ہے جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر C 130 کیذریعے گندم کی سپلائی اور متاثرین کو امدادی ریلیف کی فراہمی کے ساتھ شاہراہ قراقرم اور گلگت بلتستان میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور متاثرہ بجلی گھروں کی بحالی کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔
جلد گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ شاہراہ قراقرم کی بحالی یقینی بنائی جایگی ۔مسلم لیگ ن کی حکومت اور ان کے ورکرز مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں پھنسے ملکی و غیر ملکی باشندوں کو اسلام آباد پہنچانے کے لئے C130کی سروس چلائی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
جس کیذریعے وفاق سے متاثرین کے لئے امدادی سازوسامان اور اشیاء ضروریہ کی سپلائی بھی بحال ہوگئی ہے جس سے گلگت بلتستان میں پیدا شدہ صورتحال پر قابوپانے میں مدد مل گئی جس پر وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث جانی ومالی نقصانات کا حکومت معاوضہ فراہم کریگی جس کے لئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرکو تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے حکومتی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ،جس کی روشنی میں متاثرین کو حکومتی پالیسی کے تحت مالی امداد فراہم کی جائیگی۔انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے دیامر ،استور ،غذر سمیت تمام متاثرہ اضلاع میں بحالی کاکام اور متاثرین کے لئے امدادی ریلیف اور اشیاء ضروریہ پہنچانے کا عمل جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.