صوبائی حکومت کے عملی اقدامات سے خطے کی 70فیصد سڑکیں بحال ہوچکی ہیں،صوبائی وزیر برائے جنگلات و جنگلی حیات

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:43

گلگت ۔ 09 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء)صوبائی وزیر برائے جنگلات و جنگلی حیات حاجی محمد وکیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے عملی اقدامات کے باعث خطے کی 70فیصد سڑکیں بحال ہوچکی ہیں باقی ماندہ سڑکیں بھی بہت جلد بحال کر دی جائیں گی اورصو بائی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافتی اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر نظر ثانی کریں انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے سروے کا کام شروع ہوچکا ہے جی بی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ ذمہ دار ادارے دن رات بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں ۔