سکول کے بچوں کی طرف سے خلا میں بھیجا گیا کتا خلا میں ہی گم

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 اپریل 2016 09:18

سکول کے بچوں کی طرف سے خلا میں بھیجا گیا کتا  خلا میں ہی گم

مورکم، انگلینڈ۔ سکول کے سائنس کے تجربے کے طور فضا کے آخری سرے تک جانے والا کھلونا کتا واپس نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق مورکم بے کیمونٹی پرائمری سکول کے طلباء نے سام دی ڈاگ نامی پلش کے کھلونے کو گو پرو کیمرے اور جی پی ایس آلات کے ساتھ ہیلیم غبارے میں فضا میں بھیجا۔
ہیلیم کا جو غبارہ کھلونے، کیمرے اور جی پی ایس آلات کو لے کر فضا میں گیا تھا، واپس زمین پر آ گیا ہے تاہم اس میں کھلونا موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

طلباء کو کیمرہ اور جی پی ایس آلات تو کھیتوں سے مل گئے مگر کھلونے کا کہیں بھی نام و نشان نہیں تھا۔لگتا ایسا ہی کہ زمین پر واپس آتے ہوئے وہ غبارے سے الگ ہو گیا اور کہیں گر گیا۔فلائٹ ڈیٹا سے اندازہ لگا گیا ہے کہ یہ کھلونا 40 سے 50میل کے دائرے میں ہی موجود ہوگا۔
مورکم کیمونٹی پرائمری سکول کے طلباء کو امید ہے کہ وہ اپنے کھلونے کو ڈھونڈ لیں گے۔ طلباء نےانگلش لیک ہوٹلز ریسورٹ اینڈ وینیوز سے بھی کھلونے کو ڈھونڈنے میں دینے کے لیے کہا ہے۔ہوٹل کمپنی نے کھلونا ڈھونڈنے والے کے لیے اپنے فور سٹار مڈ لینڈ ہوٹل میں فری قیام کی پیش کش کی ہے۔