دنیا کا سب سے بڑا چاقو

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 اپریل 2016 07:08

دنیا کا سب سے بڑا چاقو

ٹیکساس کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن بوئی میں بطور یادگار دنیا کا سب سے بڑا چاقو بنایا گیاہے۔اسے بوئی چاقو کا نام دیا ہے۔
اس چاقو کو بوئی چاقو کا نام جنگ آلامو کے ہیرو جم بوئی کے نام پر دیا گیا ہے۔سٹین لیس سٹیل سے بنے 20فٹ لمبے بوئی چاقو کا وزن 3000پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)


بوئی ٹاؤن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جون میں ایک تقریب منعقد کریں گے، جس میں اس چاقو کو جم بوئی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس تقریب میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ وہ اس چاقو کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کریں۔اس چاقو کوبنانے کے لیے تمام فنڈز نجی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔