بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد الخلیفہ سے ملاقات

جمعہ 8 اپریل 2016 22:36

بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ ..

منامہ ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو یہاں بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو استحکام کا مظہر قرار دیا۔ جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور بحرین نے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے وزراء داخلہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے مابین جائنٹ فریم ورک قائم کیا جائیگا۔ شیخ راشد الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت ہمارے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحرین میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد بحرینی شہری بحرین میں ہر شعبہ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈر کو ایئرپورٹ آمد پر ویزا جاری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین اور خلیجی ممالک سے تعاون اور اشتراک کو مزید وسعت دینے پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :