پانامہ لیکس،آئرش بکی نے نوازشریف کو ممکنہ استعفیٰ دینے والے رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا

وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ پر ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط لگائی گی ہے جو 10/1پرہے،ارجنٹائن کے صدر کا پہلا نمبر فہرست میں فرانسو اولاند،ڈیوڈ کیمرون ،ژی جن پنگ ،انجلینا مرکل اور دیگر نام بھی شامل

جمعہ 8 اپریل 2016 22:29

پانامہ لیکس،آئرش بکی نے نوازشریف کو ممکنہ استعفیٰ دینے والے رہنماؤں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس میں انکشافات کے بعد آئرش سٹے باز نے وزیر اعظم نواز شریف کو ممکنہ طور پر استعفیٰ دینے والے عالمی رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہاٹ فیورٹ قرار دیا ہے،ان کے استعفیٰ پر ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط لگائی گی ہے جوکہ 10/1پرہے ۔ آئس لینڈکے وزیراعظم سگ منڈر گنا لاگوسن نے پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد سب سے پہلے استعفیٰ دید یا تھا ۔

امریکی میڈیارپورٹ کے مطابق آئرلینڈکے سٹے باز پیڈی پاور نے جواء لگانا شروع کردیا ہے آف شوراثاثوں کے لیک ہونے کے باعث دنیاکااگلالیڈرکون ہوگاجواپنے عہدے سے دستبردارہوگا۔ فہرست میں صف اول آرجنٹائن کے صدرمورسیو میکری کا پہلا نمبرہے ،جس کے بعدپاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف کانمبرہے ۔

(جاری ہے)

اوران کے بعد تیسر ے نمبر یوکرائن کے صدرپیٹروپورشینکوہیں ۔

پیڈی کے نمائندے فیلم میک این آئیوئیر کا کہنا ہے کہ شرطیں ابھی بڑھناباقی ہیں ،اب تک ہم133 پاوٴنڈ(188 ڈالر )طے کرچکے ہیں ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط پاکستانی وزیراعظم پرہے جوکہ 10/1پرہے ۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ بدھ کے روزصرف چھ گھنٹے کیلئے کھلی تھی شایداس میں مزیدبہتری آئے۔پیڈی پاوری کی فہرست اس طرح ہے آرجنٹائن کے مورسیومیکر8/1،نوازشریف 10/1 ،یوکرائن کے پیٹرو پوروشیکنو12/1،برطانیہ کے ڈیوڈکیمرون20/1،فرانس کے صدر فرانسو اولاند33/1،چین کے ژی جن پنگ33/1،روس کے ولادی میرپوٹن 33/1،کینیڈاکے جسٹن ٹروڈیو80/1ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوئم، 66/1 ،جرمن چانسلر ا نجلینا لامرکل 66/1، امریکہ کے باراک اوبامہ66/1،زمبابوے کے رابرٹ موگابے 66/1یونان کے الیکسز سپراس100/1شمالی کوریاکے کم جونگ ال 100/1اورمتحدہ عرب امارات کے خلیفہ بن زیدالنہیان 100/11پرہیں