امریکی ایئر بیس میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

ایک کمرے سے دو لاشیں ملی ہیں جن میں ایک حملہ آور کی خیال کی جا رہی ہے،امریکی حکام

جمعہ 8 اپریل 2016 22:00

سان انٹونیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) امریکی فضائیہ کی ایک ایئر بیس میں فائرنگ کے واقعے کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے،امریکی خبررساں ادارے کیک مطابق بیکسارکاؤنٹی شیرف کے ترجمان جمیزکیتھ نے میڈیا کو بتایاکہ فضائیہ کی ایک ایئر بیس میں فائرنگ کے واقعے کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔بیکسار کاؤنٹی شیرف کے ترجمان جیمز کیتھ کے مطابق سان انٹونیو،لیکلینڈ مشترکہ بیس پر ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکام ابھی بھی ایئر بیس کی عمارت میں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعے کو ائیر فورس کے بنیادی ٹریننگ کے مرکز اور مشترکہ بیس سان اینٹونیو لیک لینڈ میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد اہلکار وہاں پہنچے۔حکام کا کہنا تھا کہ ایک کمرے سے دو لاشیں ملی ہیں جن میں ایک حملہ آور کی خیال کی جا رہی ہے۔سان انٹونیو لیک لینڈ میں مشترکہ اڈہ امریکہ کا سب سے بڑا مشترکہ فوجی اڈہ ہے جہاں ایئر مینوں کو بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :