پی ٹی وی (ن) لیگ کی ملکیت نہیں عوامی ادارہ ہے ‘ شاہ محمود قریشی

عمران خان کو اپنا موقف پیش کرنے کیلئے خطاب کی اجازت دینا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 اپریل 2016 21:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی (ن) لیگ کی ملکیت نہیں عوامی ادارہ ہے ‘ عمران خان کو اپنا موقف پیش کرنے کیلئے خطاب کی اجازت دینا چاہیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی کرپشن اس وقت پوری دنیا میں زیر بحث ہے اور پاکستانی قوم کے ذہنوں پر بھی پانامہ لیکس سوار ہے۔

وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے اپنی تجویز پیش کرچکے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعطم کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے تاہم پی ٹی وی نے ایوان کی کارروائی کی کوریج نہیں دی اور اس ادارے کو حوصلہ نہیں ہوا کہ ایوان کی کوریج کرتا۔ جس سے پی ٹی وی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہت سے علاقوں میں صرف پی ٹی وی ہی دیکھا جاسکتا ہے حکومت اپنا موقف پیش کر چکی ہے اور عمران خان نے پانامہ لیکس پر واضح موقف اختیار کیا ہے حکومت اپنا موقف پیش کررہی ہے تو ہمارا موقف بھی پیش کرے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو خطاب کی اجازت دینی چاہیے ہم چاہتے ہیں کہ ان کا موقف ملک کے کونے کونے میں جائے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے پہلے بھی کمیشن بنتے رہے ماڈل ٹاؤن پر کمیشن بنا اس کی رپورٹ دبا دی گئی ہم ایسا کمیشن نہیں چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان ی سربراہی میں کمیشن بنے اور انٹرنیشنل خرم چیف جسٹس کی معاونت کرے چیف جسٹس پر پوری قوم کو اعتماد ہے انہوں نے کہ اکہ عمران خان کو خطاب کی اجازت نہ ملی تو باقی میڈیا موجود ہے شاہ محمود قریشی نے کراچی میں صمنی انتخابات جیتنے پر ایم کیو ایم کو مبارکباد پیش کی اور کہ کاہ ہم 2018 ء کے انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :