غریب لوگ بھوک سے مررہے ہیں،حکمران پیسہ لوٹ کر باہر لے جارہے ہیں ملک کو مقروض کردیا گیا‘ عمران خان

فیصلے کا وقت آگیا ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو ماڈل ٹاؤن کا گھیراؤ کریں گے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 اپریل 2016 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غریب لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور حکمران پیسہ لوٹ کر باہر لے جارہے ہیں ملک کو مقروض کردیا گیا‘ فیصلے کا وقت آگیا ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو ماڈل ٹاؤن کا گھیراؤ کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں غریب عوام بھوک س مررہے ہیں عوام پر ٹیکس بڑھایا جارہا ہے ۔

ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے ملک کو قرضوں میں ڈبویا جارہا ہے پچھلے دس سالوں میں قرضہ پانچ ارب ڈالر سے برھ کر 21 ہزار ارب ڈالر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کہتے ہیں ان سے سب کچھ لے لیا گیا اور وہ پھر ارب پتی بن گئے پھر دوسری بار ان سے سب کچھ چھینا گیا اور وہ پھر ارب پتی بن گئے تو بتائیں یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صحیح کہا کہ کرپشن کا پیسہ کوئی اپنے نام پر نہیں رکھتا اسی لیے انہوں نے اپنے سارا پیسہ اپنے بیٹوں کے نام پر رکھا ہے میاں صاحب ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی بہت کچھ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کے سامنے موقف پیش کیا ہماری جماعت کو پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ۔ ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت میں حکمران پر الزام لگے تو وہ خود جواب دیتا ہے اس کے درباری نہیں دیتے درباری بادشاہت میں جواب دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم رائے ونڈ کی جانب مارچ کرین گے اس بار ڈی چوک نہیں جائیں گے میں نے آج پنجاب کے ایم پی ایز سے ملاقات کی ہے اور انہیں رائے ونڈ کے گھیراؤ کیلئے پلاننگ کرنے کا کہہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب تک استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا وزیراعظم اور ان کے خاندان بارے جو انکشافات ہوئے ہیں پر پوری قوم کو باہر نکالوں گا پی ٹی وی پراپیگنڈہ سیل نہیں ہے عوام کے پیسوں پر چلتاہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر اگر الزام لگتا ہے تو اس کا جواب میری پارٹی نہیں دیتی میں خود دیتا ہوں میرے سارے اثاثے ڈیکلیئر ہیں وزیراعظم بھی اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں۔

متعلقہ عنوان :