اٹلی میں خاتون نے شک کی بناء پر نوجوان کو طیارے سے آف لوڈکرادیا

اریٹیریا کے مسافر سے 15گھنٹے تفتیش کی گئی،سلامتی کی خاطرمشکوک حرکات پراتاراگیا،ترجمان برطانوی فضائی کمپنی

جمعہ 8 اپریل 2016 21:04

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) جہاز میں ایک خاتون نے ذہن میں وسوسے پیداہونے پر نوجوان کے خلاف شکایت کرکے اسے جہاز سے آف لوڈ کروادیا،عرب ٹی وی کے مطابق ہوائی سفر کا یہ واقعہ اٹلی سے لندن کے لیے آنے والی برطانوی فضائی کمپنی کی پرواز میں سوار افریقی ملک اریٹیریا کے نوجوان مسافر کے ساتھ پیش آیا،روم کے ہوائی اڈے پر اڑان بھرنے سے قبل طیارے میں سوار ایک خاتون نے جہاز کے عملے کو شکایت کی کہ طیارے میں موجود ایک شخص مشکوک دکھائی دیتا ہے اور وہ اس کے لیے مسلسل ذہنی اذیت کا موجب بنا ہوا ہے۔

اس پر طیارے کے پائلٹ نے مائیکروفون کے ذریعے اس مسافر کا نام پکارا اور اس سے طیارے سے اترجانے کا حکم دے دیا۔اریٹیریا کے 34 سالہ اس مسافر کو طیارے سے اتارے جانے کے بعد پولیس اسے ہوائی اڈے کے ایک اسٹیشن پرلے گئی جہاں اس سے 15 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

(جاری ہے)

افریقی نڑاد نوجوان نے لندن کے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھ پیش آئے والے واقعے پر حیران ہے کیونکہ اس سے کسی کو خطرہ نہیں تھا۔

وہ بچپن سے برطانیہ میں رہ رہا ہے مگر برطانی فضائی کمپنی کے ترجمان نے مسافر کو اتارے جانے کے اقدام کا دفاع کیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سلامتی کی خاطر کسی مشکوک شخص کو ہوائی جہاز سے اتارنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔تاہم دوسری جانب متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ قانونی مشیروں سے صلاح مشورہ کر رہا ہے تاکہ ایزی جیٹ کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :