اللہ رب العزت مملکت مصر اور اس کے عوام کا محافظ و نگہبان ہو، شاہ سلمان کا ٹوئیٹ

جمعہ 8 اپریل 2016 21:02

اللہ رب العزت مملکت مصر اور اس کے عوام کا محافظ و نگہبان ہو، شاہ سلمان ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر اور اہل مصر کے لیے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے لیے میرے دل میں خاص مقام ہے،عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک مختصر پیغام میں کہا کہ میرے دل میں مصر کے لیے خصوصی جگہ ہے اور ہم سب کو مصر کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے باہمی تزویراتی تعلقات عالم اسلام اور عالم عرب کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اللہ رب العزت مملکت مصر اور اس کے عوام کا محافظ و نگہبان ہو۔

متعلقہ عنوان :