اسمبلی کی کارروائی دکھانے کیلیے حکومت یا اپوزیشن کسی نے رابطہ نہیں کیا: ایاز صادق

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی دکھانے کیلیے حکومت یا اپوزیشن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی سرکاری ٹی وی چینل پر نشر نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی دکھانے کیلیے حکومت یا اپوزیشن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ جب کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا تو میں کیسے فیصلہ کرسکتا تھا۔ کارروائی دکھانے کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا۔