لاہور، سی ٹی اوکا رات گئے دورہ، ڈی ایس پی کینٹ سے جواب طلب ،انسپکٹرکو شوکاز،غیرحاضری پر ایک وارڈن نوکری سے برطرف2 معطل

روحیل اور طاہر کو معطل جبکہ اچھی ڈیوٹی پر نیاز بیگ ،باغبانپورہ ،ماڈل ٹاؤن ،بھاٹی چوک اور سمن آباد کے 9وارڈنز کیلئے انعامات ، سیکٹرز انچارجز رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں۔طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 8 اپریل 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے اورنج لائن ٹرین کے تعمیراتی روٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔انہوں نے سپرویژن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی کینٹ سے جواب طلب کرلیا، فرائض میں غفلت ولاپرواہی،ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پرانسپکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ایک وارڈن کو نوکری سے برطرف اور 2کومعطل کردیا جبکہ محنت لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے پرمختلف سیکٹر زکے09وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے اورنج ٹرین کے تعمیراتی علاقوں باغبانپورہ،سمن آباد،ٹھوکر نیاز بیگ سمیت بھاٹی چوک ،ماڈل ٹاؤن سمیت شہرکے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔

انہوں نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی کینٹ سے جواب طلب کرلیا فرائض میں غفلت کوتاہی اور ون وے کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی نہ کرنے پرانچارج مال ون ٹریفک انسپکٹرفتح محمد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔انہوں نے طویل غیر حاضری کی بناء پر ٹریفک وارڈن کاشف2511/TWکو نوکری سے برخاست کردیا، مزنگ کے ٹریفک وارڈن روحیل اورنج ٹرین روٹ پر تعینات طاہر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردےئے جبکہ اچھی ڈیوٹی کرنے پرنیاز بیگ کے3باغبانپورہ کے 2ماڈل ٹاؤن اور بھاٹی چوک کے ایک ایک وارڈن کو نقد انعام دینے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :