ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان مسائل سے نمٹ رہے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔صدرمنمون حسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 اپریل 2016 20:26

ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے ..

راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ان مسائل سے نمٹ رہے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں زیر تربیت فوجی افسران سے خطاب کرتے صدر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حالات اور اداروں کے اپنے دائرے میں رہ کر کام نہ کرنے کی وجہ سے مجموعی قومی کارکردگی متاثر ہوئی، اداروں کی قوت کار میں کمی آئی اور قوم کا اعتماد کمزور ہوا لیکن اب صورت حال مختلف ہے جس سے ملک کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ میجر جنرل علی عباس حیدر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ممنون حسین نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے نتیجے میں ملک میں امن وامان کی صورت حال اور معیشت بہتر ہورہی ہے جو خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم میں اپنے جائز مقام کے حصول کے لیے مضبوط معیشت ناگزیر ہے کیونکہ اس عہد میں معیشت سیاست پر غالب آچکی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ قومی معیشت کے احیاءکے لیے اقتصادی راہداری ہمارے عہد کا غیر معمولی واقعہ ہے جس پر کامیابی سے کام جاری ہے اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ قوم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے یکسو ہے جس سے ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، اس کامیابی سے قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی، نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم کا اتفاق ہے جو ایک کارنامہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد میں ہمیں کامیابی ہورہی ہے اور قومی ایکشن پلان اپنے مقاصد کی حصول کے سلسلے میں درست سمت میں گامزن ہے۔

ملک کو درپیش مسائل پر تمام قومی اداروں میں مکمل اتفاق ہے اور یہ ادارے ..

متعلقہ عنوان :