برازیل میں کانگریس کمیشن نے صدر دلما روسیف کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:27

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)برازیل میں کانگریس کمیشن کی ایک کمیٹی نے صدر دلما روسیف کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی ایوان زیریں کی اس کمیٹی کے سربراہ کے مطابق صدارتی مواخذے کی کارروائی کی راہ میں اب کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ یہ کمیشن آئندہ ہفتے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا، جس کے بعد صدر روسیف کو متوقع طور پر اٹھارہ اپریل سے مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے