ڈھاکا میں سیکولر بلاگر کے قتل پر امریکا کی طرف سے مذمت

جمعہ 8 اپریل 2016 19:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) امریکا نے بنگلہ دیش میں لبرل بلاگر ں ظام الدین صمد کے قتل کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش میں لبرل بلاگر ں ظام الدین صمد کے قتل کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

دوروزقبل ڈھاکا میں سیکولر نظریات کے حامل اس بلاگر کو چھروں سے مسلح حملہ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نیاٹھائیس سالہ صمد کے قتل کو سیکولر بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر حملوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔ گزشتہ برس بھی مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایسے ہی حملوں میں پانچ سیکولر لکھاریوں اور بلاگرز کو قتل کر دیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری مسلم شدت پسند تنظیم انصاراللہ بنگلہ نے قبول کی تھی

متعلقہ عنوان :