ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 8 اپریل 2016 19:26

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)ایشیائی منڈیوں میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ نوٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اضافہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک خام تیل کی پیداوار کو ایک حد تک لانے کے لیے مذاکرات کرنے والے ہیں،17 اپریل کو دوحہ میں ہونے والی اس میٹنگ میں روس، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں استحکام اور تیل کی یومیہ پیداواری حد کا تعین کرنا ہو گا۔