جاپان میں کریش ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ اورتمام افرادکی لاشیں دودن بعدمل گئیں

جمعہ 8 اپریل 2016 19:26

جاپان میں کریش ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ اورتمام افرادکی لاشیں دودن ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)جاپان میں دوروزقبل کریش ہونے والے ایک فوجی طیارے کا ملبہ اور طیارے میں سوار تمام افراد کی لاشیں مل گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کانویا ایئر بیس پر منتقل کردی گئیں۔ ٹوکیو میں ملکی وزارت دفاع کے مطابق فوج نے اس حادثے کی وجوہات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حکام کے مطابق مکمل اور جامع تحقیقاتی عمل کے بعد ہی حقائق منظر عام پر لائے جا سکیں گے۔