کیوباکے کمیونسٹ انقلاب انقلاب کے رہنماء فیڈل کاسترو نو ماہ بعد منظرعام پر آگئے

جمعہ 8 اپریل 2016 19:24

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) کیوبا کے کمیونسٹ انقلاب کے رہنما فیڈل کاسترو نو ماہ بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر نظر آئے۔

(جاری ہے)

کیوباکے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کردہ ایک فوٹیج میں 89 سالہ کاسترو ہوانا میں ایک اسکول کے بچوں کے ساتھ گفتگو اور امریکی صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھے گئے۔ علالت کے باعث کاسترو نے 2006 میں اقتدار اپنے بھائی راوٴل کاسترو کو سونپ دیا تھا۔ اوباما نے حال ہی میں کیوبا کا دورہ کیا تھا لیکن کاسترو نے اس دورے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :