فرانس نے لیبیا میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کااعلان کردیا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:24

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) فرانس نے حالات بہتر ہونے کے بعد لیبیا میں دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک ایغونے کہاکہ پیرس حکومت لیبیا میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ژاں مارک ایغو نے کہا کہ وہ جلد ہی لیبیا کا دورہ بھی کریں گے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ لیبیا میں سفارتی سرگرمیاں کب سے شروع کی جائیں گی۔ فرانس نے جولائی 2014ء میں سکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :