لیبیا میں داعش جنگجووٴں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا،نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی ،امریکا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:24

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) امریکا نے کہاہے کہ لیبیا میں داعش سے ہمددری رکھنے والے جنگجووٴں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق خصوصی گفتگومیں افریقہ میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ روڈریگیزنے کہاکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں لیبیا میں ان جنگجووٴں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت لیبیا میں چار تا چھ ہزار جہادی موجود ہیں۔ امریکی جنرل نے خبردار کیا کہ اس شمالی افریقی ملک میں داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :