جنگی جرائم کا شبہ، جرمنی میں ایک شامی شہری کو گرفتارکرلیاگیا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) جرمن پولیس نے ڈورٹمنڈ شہر کے قریب سے ایک شامی باشندے کو گرفتار کر لیا ۔ شبہ ہے کہ وہ شام میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس اکتالیس سالہ شامی شہری پر الزام ہے کہ وہ اپنے وطن میں لوگوں پر تشدد اور اس عمل کی سرپرستی میں ملوث تھا۔ جرمن حکام کے مطابق اس ملزم نے شامی شہر حلب میں ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل ایک ملیشیا بھی بنائی تھی، جو صدر بشار الاسد کے خلاف فعال تھی۔

متعلقہ عنوان :