اسرائیل کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے ،جلد ایک معاہدے کوبھی حتمی شکل دی جائیگی،ترک وزیرخارجہ

جمعہ 8 اپریل 2016 19:21

اسرائیل کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے ،جلد ایک معاہدے کوبھی حتمی شکل ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) ترکی اوراسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک اس تناظر میں ایک ڈیل طے کرنے کے قریب آ گئے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ ماہ اس معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ تاریخی طور پر ان روایتی حلیف ممالک کے مابین 2010 میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی، جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے پر کارروائی کرتے ہوئے دس فلسطینی نواز ترک امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :