لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے معزز ممبران کیلئے میو ہسپتال کے تعاون سے دو روزہ میڈیکل ٹیسٹ کیمپ کا اہتمام

جمعہ 8 اپریل 2016 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کیلئے میو ہسپتال کے تعاون سے دو روزہ میڈیکل ٹیسٹ کیمپ کا اہتمام کیاجس کا افتتاح ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد، صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، خزانچی و سربراہ ہیلتھ کمیٹی ظہیر احمد بابر نے کیا۔

میڈیکل ٹیسٹ کیمپ کے پہلے روز دو سو سے زائد صحافیوں نے اپنے ٹیسٹ کروائے اور طبی معائنہ کر وایا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں سی بی سی، ای ایس آر، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی،الائزہ بی / سی، ایچ آئی وی، یورک ایسڈ اور لیپڈ پروفائل ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میڈیکل کیمپ کے شاندار انعقاد اورانتظامات کو خوب سراہا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سیکرٹری شاداب ریاض نے کہاکہ ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب سے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں اور آج کامیڈیکل کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی اور پریس کلب کے ممبر میاں عامر جمیل کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :