سیدنا صدیق اکبرکی زندگی” تبلیغ دین“کیلئے وقف تھی‘ڈاکٹر راغب نعیمی

آپکی دعوت اسلام پر 40سے زائد اکابرصحابہ کرام نے اسلام قبول کیا‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کاعوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 8 اپریل 2016 19:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء))معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدنا صدیق اکبری زندگی” تبلیغ دین“کیلئے وقف تھی۔

(جاری ہے)

آپکی دعوت اسلام پر 40سے زائد اکابرصحابہ کرام نے اسلام قبول کیا،ان میں حضرت عثمان بن عفان،حضرت ابوعبیدہ،حضرت عثمان بن مطعون ،سعدبن ابی وقاص،حضرت طلحہ بن زبیر اورآپکااپناخاندان ودیگرصحابہ کرام شامل ہیں،آپ کی مدت خلافت2سال سے کچھ زائد ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جمعة المبارک کے عو امی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقنے اپنے مدت خلافت کے دوران جمع تدوین قرآن کریم،منکرین زکواة کاخاتمہ،نبوت کے جھوٹے مدعیا ن کی سرکوبی،لشکراسامہ کی روانگی اوردیگر جنگی مہمات جیسے کارنامے سرانجام دیئے جس کی تاریخ اسلام میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔اس وجہ سے آپ کوبعداز وفات نبی کریمﷺ کے پہلومبارک میں جگہ ملتی ہے اوردوست دوست سے ملتاہے۔