Live Updates

مرکزی اورصوبائی حکومتوں کے قول وفعل میں تضاد ہیں ،کہتے کچھ اورکرتے کچھ اور ہیں،خانزادخان

،عمران خان نے صوبے میں300ڈیم بنانے کاوعدہ کیا تھا پتہ نہیں و ہ کہاں بنائیں ہیں، پی کے 8کے ضمنی انتخابات کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت ہماری خلاف متحد ہوگئی ہے،خانزادہ خان اورنگہت اورکزئی کی پشاورمیں پریس کانفرنس

جمعہ 8 اپریل 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر خانزاد خان نے کہا ہے کہ مرکزی اورصوبائی حکومتوں کے قول وفعل میں تضاد ہیں ،کہتے کچھ اورکرتے کچھ اور ہیں ،عمران خان نے صوبے میں300ڈیم بنانے کاوعدہ کیا تھا پتہ نہیں و ہ کہاں بنائیں ہیں، پی کے 8کے ضمنی انتخابات کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت ہماری خلاف متحد ہوگئی ہے۔

ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر خانزاد خان اور رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورگزئی نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی کے 8کے ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک ہو گئی ہے ،عمران خان اور نواز شریف منافقت کی سیاست چھوڑ دیں انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمپین سے واضح پتہ چلتا ہے کہ دونوں حکومتیں دھاندلی کی تیاری میں مصروف ہیں،نگہت اورگزئی نے کہاکہ نوازشریف اور عمران کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرخانزادہ خان کا کہنا تھاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات کے لیے صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیاصوبائی حکومتیں بڑی بڑی باتیں کرنے کے بجائے سیلاب متاثرین کی مددکریں انکا کہنا تھاکہ عمران خان نے 300ڈیم بنانے کا جو وعدہ کیا تھا،وہ ڈیم کہاں بنائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :