انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 8 اپریل 2016 19:03

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 22اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جمعہ کو عدالت نے ججز بندی کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں وکیل صفائی اختر شاہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے وکیل صفائی سے جواب طلب کیا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں۔ پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف حکومت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کیلئے گئے ہیں۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے باہر جانے سے پہلے عدالت سے اجازت کیوں نہیں لی۔ عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22اپریل کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :