اقوام متحدہ اور آسٹریلیا کے مابین پاکستان میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ایک سالہ منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 8 اپریل 2016 18:56

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ اور آسٹریلیا کے مابین پاکستان میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ایک سالہ منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا۔آسٹریلین حکومت منصوبے کیلئے پانچ لاکھ پچاس ہزار امریک ڈالر فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے(یو این او ڈی سی)اور پاکستان میں آسٹریلین سفارتی حکام نے اپنے ملک کی جانب سے جمعہ کو یہاں معاہدے پر دستخط کئے۔

آسٹریلین حکومت منصوبے کیلئے پانچ لاکھ پچاس ہزار امریک ڈالر فراہم کریگی۔منصوبے پر یو این او ڈی سی کنٹری پروگرام برائے پاکستان (2016-19) کے تحت عملدرآمد کیا جائیگا۔پاکستان میں یو این او ڈی سی کے کنٹری نمائندہ سیزر گیڈز نے سمگلنگ نیٹ ورک کا پتہ چلانے اور انسانی سمگلنگ کی موثر روک تھام کیلئے پاکستانی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔