شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں عالمی یوم کھیل منایا گیا

جمعہ 8 اپریل 2016 18:51

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں عالمی یوم کھیل منایا گیا

سکھر ۔ 8اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایت پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں اسپورٹس سیکشن کے زیرِ اہتمام عالمی یوم کھیل منایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دن کی مناسبت سے طلبہ و طالبات پر مشتمل ٹیموں کے درمیان والی بال، رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے۔

والی بال (بوائز) کے مقابلے میں لائنز ٹیم نے ٹائیگر ٹیم کو 2-1سے شکست سے دوچار کیا۔ رسہ کشی (گرلز) کے مقابلے میں بینظیر گرلز ہاسٹل نے نوری گرلز ہاسٹل کو شکست دی جبکہ بیڈمنٹن (گرلز) کے مقابلے میں نوری گرلز ہاسٹل نے بینظیر گرلز ہاسٹل کو 2-1سے ہرایا۔ اس موقع پر اسپورٹس سیکشن کے چیئرمین ڈاکٹر حسن جواد سومرو مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن جواد سومرو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل مقابلے اور برداشت کی فضا پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جذبے سے کھیلوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے جامعات میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کروانے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو سراہا۔ شاہدہ منگی پرووسٹ گرلز ہاسٹل گرلز اسپورٹس کے مقابلوں میں مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی و کھیلوں کی سرگرمیاں نصابی سرگرمیوں کا لازمی حصہ ہیں۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر غلام مجتبیٰ جتوئی، نثار احمد خاصخیلی، تاج محمد مہر، عبدالباقی پنہور، سائرہ چانڈیو و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :