آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر اسٹار نے محفوظ الیون کو مات دیدی

جمعہ 8 اپریل 2016 18:51

آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر اسٹار نے محفوظ الیون ..

کراچی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 11 اہم مقابلوں کے فیصلے ہو گئے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبر اسٹار فٹ ایف سی نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل ملیر کی معروف ٹیم محفوظ الیون کو 1-0 سے مات دے دی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ وقفے کے دوران مہمان خصوصی سماجی رہنماء فدا محمد کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر محمد حیات، تاج اسپورٹس کے سابقہ کھلاڑی بابو بھائی، سابقہ سینئر کھلاڑی بابا غازی شاہ، ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ، حبیب اللہ جان، ایچ ایم حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں خیبر اسٹار کی جانب سے جہانگیر نے میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کھو کھرآپار اسٹار نے ینگ مسلم، کورنگی نیشنل نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد، الشہزاد جام کنڈہ نے طوبی جیم خانہ، کیماڑی یونین نے اے ون اسٹار، الغازی فٹ بال کلب نے ایاز الیون کیماڑی، نیشنل فائٹر نے وکٹری اسپورٹس ملیر، ملیر ریڈ نے شہزاد محمڈن، بلوچ یونین نے باچا خان میموریل، کلمت اسٹار کاٹھور نے بلوچ بہار اور شہید ملت نے صاحبداد اسٹار کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد سلیم، محمد سعید بلوچ اور ممتاز شاہ نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :