ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول اولین ترجیح ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی

جمعہ 8 اپریل 2016 18:46

کراچی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) نثار سومرو نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھالتے ہی ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول ہماری اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا، ضلع کورنگی کے کسی بھی محلے یا گلی سے صفائی وستھرائی سے متعلق عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کو فارغ کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے محکمہ ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون کے افسران و متعلقہ یوسی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے صفائی وستھرائی پر مامور یوسی انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ جس علاقے سے عوامی شکایات صفائی وستھرائی سے متعلق موصول ہوئیں اُس علاقے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے ساتھ انہیں عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران و ملازمین سے کہا کہ تندہی کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے علاقائی سطح صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں، کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ کے نظام میں بہتری لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :