ڈی سی او کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایمریجنسی کا اچانک معا، مریضوں نے شکایات کا انبار لگا دیئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 اپریل 2016 18:41

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 اپریل۔2015ء) ڈی سی او نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایمرجینسی کا اچانک دورہ کیا جس دوران مریضوں نے شکایات کا انبار لگا دیئے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل آصف نے صبح آٹھ بجے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں نے ڈی سی او کو بتایا کہ ایمرجینسی میں سینئر ڈاکٹرزکی جگہ جونیئر ڈاکٹر کی ڈیوٹیاں انجام دے ہیں جبکہ زخمیوں کو سینئر ڈاکٹرز کا 12، 12گھنٹے تک انتظار کروایا جاتا ہے علاوہ ازیں ایمرجینسی میں مریضوں کو ادویات بھی فراہم نہیں کی جارہی اور ان کو پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کروانے کیلئے پرچیاں لکھ کردی جاتیں ہیں جس پر ڈی سی او نے موقع پر موجود ایم ایس ڈاکٹر خالد فیض کی فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پرجواب طلبی کرتے ہوئے واضح کیاکہ ان کے خلاف اعلیٰ حکام کو کارروائی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ادویات ہونے کے باجود مریضوں کو ادویات فراہم نہ کرنا باعث تشویش ہے جبکہ ہسپتال میں تمام طبی ٹیسٹوں کی سہولت اور آلات کی دستیابی کے باوجود مریضوں کو نجی لیبارٹریوں کے جانب ریفر کرنا زیادتی ہے اور حکومتی ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کا فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تساہل اور لاپرواہی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :