انجمن آڑھتیاں سبزی وفروٹ منڈی سمبڑیال کے سالانہ انتخابات، شعیب چیمہ صدر بن گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 اپریل 2016 18:41

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 اپریل۔2015ء) انجمن آڑھتیاں سبزی وفروٹ منڈی سمبڑیال کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016-17 میں صدر محمد شعیب چیمہ ،جنرل سیکرٹری فیاض احمد ، محمد عبداللہ نائب صدر منتخب جبکہ سرپرست اعلیٰ حاجی نذیر احمد صدیقی ہونگے۔ الیکشن کی نگرانی زیر نگرانی عابدمنڈی ،حاجی مشتاق اور سیٹھ مراد علی نے کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وسیم احمد شیخ عرف چھما، عتیق شیخ ندیم، شیخ محمد ندیم، میاں قمر فیاض ، آفتاب منڈ ، حیدر علی چیمہ ،آفاق منڈ ، چوہدری نوید ، محمد آصف ،میاں ہارون،ملک اشرف ،محمد امین، رانا اکرم، احسن بلال، یوسف غازی، میاں طارق دانیال ، عمر عبداللہ، میاں ثمر عباس ، مبین شیخ ، میاں امجد، شمس اکرم ، حاجی نواز، وحید انجم ، بابوافضل ودیگر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آڑھتیوں اورکسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ دل جمی سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :