سعودی فرمانراواشاہ سلمان کی مصری صدرالسیسی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی مصر تجارتی کونسل کا اجلاس ، دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات سے دوطرفہ مفادات کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد ملے گی

جمعہ 8 اپریل 2016 17:41

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں شام،عراق،لبنان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اس سے قبل سعودی مصر تجارتی کونسل کا اجلاس بھی ہوا ۔

مصر کے وزیر صنعت وتجارت طارق قبیل نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات سے دوطرفہ مفادات کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس اجلاس کا مقصد سعودی اور مصری کمپنیوں کے درمیان ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو وسعت دینا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے سعودی سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ مصری مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کریں اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔مصر کی وزیر سرمایہ کاری دالیا خورشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت مصر میں سعودی بزنس کمیونٹی کو درپیش کسی بھی قسم کے مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس نے سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے قریبی روابط استوار رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر سعودی چیمبرز کی کونسل کے چئیرمین عبدالرحمان الزامل نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار مصر کو اپنی دوسری مارکیٹ سمجھتے ہیں۔یہ عرب ،افریقی اور یورپی خطے کی مارکیٹوں میں ایک اہم برآمدی مرکز ہے۔

متعلقہ عنوان :