کراچی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 11دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کردی

جمعہ 8 اپریل 2016 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 11دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دھماکہ خیز مواداور اسلحہ ایکٹ کے تحت قائم مقدمات میں کالعدم تنظیم کے قاری محسن ،قاری اکرام ،محسن خان ،ہنزلا اور ارشاد سمیت11دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔دہشت گردوں نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے 26اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :