چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

جعلی پنشنروں کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے علاوہ کارپوریٹ ریہیبلیٹیشن بل 2015کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا قائمہ کمیٹی نے بنک سپیشل کورٹس ترمیمی بل2016کو منظور کر لیا جس کے تحت دونوں فریقوں کو اپیل کا حق حاصل ہو گا

جمعہ 8 اپریل 2016 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بنکوں کے سپیشل کورٹس ترمیمی بل2016،ایکویٹی پارٹسیپیشن فنڈ ریپیل بل 2016،بنکوں کی نیشنلائزیشن ترمیمی بل2016،جعلی پنشنروں کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے علاوہ کارپوریٹ ریہیبلیٹیشن بل 2015کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں سینیٹرز کامل علی آغا،سعود مجید اور مس نزہت صادق کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری خزانہ،صدر نیشنل بنک پاکستان،آڈیٹر جنرل پاکستا ن،ایڈوائزر ایس ای سی پی اور اے جی پی آر کے حکام کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے بنک سپیشل کورٹس ترمیمی بل2016کو منظور کر لیا جس کے تحت دونوں فریقوں کو اپیل کا حق حاصل ہو گا۔

قائمہ کمیٹی نے ایکویٹی پارٹسیپیشن فنڈ ریپیل بل 2016 کو بھی منظور کر لیا جبکہ بنکوں کی نیشنلائزیشن ترمیمی بل2016 کو ترمیم کے ساتھ منظور کر لیا۔جس کے تحت سرکاری بنکوں کے صدور کی تقرری کیلئے دوسری ٹرم کی منظوری دے دی۔قائمہ کمیٹی کو گھوسٹ پنشنروں کی کے معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کہ ابھی تک 5لاکھ 27ہزار پنشنرز کو ڈی سی ایس لسٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

31مارچ تک گریڈ 17 سے22تک کو ملازمین کو ڈی سی ایس لسٹ میں شامل کرنے کا ادارے نے کہا تھا اور ایک دن میں تقریبا 40سے50ہزار پنشنرز کو ڈی سی ایس لسٹ میں ڈال رہے ہیں۔ اے جی پی آر کے حکام کے مطابق25لاکھ پنشنرز کو ڈی سی ایس لسٹ میں ڈالنے کیلئے اڑھائی سال کا عرصہ لگے گا۔ جس پر قائمہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی کہ این بی پی اور اے جی پی آر کی میٹنگ کر ا کے معاملے کو جلد سے جلد مکمل کرائیں۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کارپوریٹ ریہیبلیٹیشن بل 2015اگر 31اپریل تک پیش نہ ہوا تو قائمہ کمیٹی اسی بل کی منظور ی دے دیگی۔

متعلقہ عنوان :