وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 8 اپریل 2016 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری احسن اقبال نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر خزانہ مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں احسن اقبال نے وزریر اعلیٰ سندھ کو وزیراعظم کے 11اپریل کو دورہ تھر کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک اقتصادی راہداری منصوبے ،صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :