وانا، جنرنلسٹ پینل کا اجلاس، قبائلی صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق

فاٹا کے صحافیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے ،ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کو فی الفور پی ایف یو جے کا حصہ بنایا جائے ،ملک کے دیگر صحافیوں کی طرح سرکاری مراعات و سہولیات فراہم کی جائیں، مطالبہ

جمعہ 8 اپریل 2016 17:11

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے جنرنلسٹ پینل کی پشاور میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں متفقہ طور پرمطالبہ کیا گیا کہ قبائلی صحافیوں کی فلا ح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گے ۔اجلاس میں مطالبہ کیاکہ فاٹا کے صحافیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے ،ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کو فی الفور پی ایف یو جے کا حصہ بنایا جائے اورملک کی دیگر صحافیوں کی طرح سرکاری مراعات و سہولیات فراہم کی جائیں۔

فاٹا کے شہید و زخمی صحافیوں کی خاندانوں کی معالی معاونت ، صحافیوں کیلئے انشورنس، اکریڈیشن کارڈ، ٹریننگ ورکشاپ،مختلف ڑیڈیوں سٹیشن کی بحالی،لیپ ٹاپ اور دیگر جدیدصحافی آلات کی فراہمی اور صحافیوں کی تحفظ اور آزادی رائے کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پینل نے وفاقیوزیراطلاعات پرویز کے سامنے وانا ریڈیوں سٹیشن کو فعال بنانے کا مطالبہ رکھا ہے،اور اس سلسلے ہم گورنر خیبر پختونخواں اقبال ظفر جھگڑا سے وانا ریڈیوں سٹیشن کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

جرنلسٹ پینل کے بانی مجیب الرحمان وزیر،سابق چیئرمین ذولفقار علی وزیر نے کہا کہ آج بھی وزیرستان میں ریڈیوں معلومات بہم رسائی کی واحد ذریعہ ہے۔وانا ڑیدیوسٹیشن کی فعالی علاقہ کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگی۔