سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کی انسپکشن ،ایس پیز کو خصوصی نگرانی کی ہدایت

جمعہ 8 اپریل 2016 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری موٹر سائیکلوں کی معمول کی انسپکشن کے دوران ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

طیب حفیظ چیمہ نے سی ٹی او آفس میں انسپکشن کے دوران کہا کہ ٹریفک پولیس کی وہیکلزاستعمال کرنیوالے اہلکار اپنی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر ز کی گاڑیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری انچارج سیکٹر اور ڈیوٹی افسران کے ذمے ہے جبکہ ایم ٹی او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑیوں کی مرمت کے سلسلے میں فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز پابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کروائیں تاکہ انہیں دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر وائز موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں اس امر میں کوتاہی کے مرتکب سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :