فیس بک استعمال کرنے والے 20فیصد افراد اداسی اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں‘ سروے

جمعہ 8 اپریل 2016 16:36

فیس بک استعمال کرنے والے 20فیصد افراد اداسی اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ..

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) فیس بک کا بے تحاشا استعمال صارفین کو مضطرب کرنے کے علاوہ اداس بھی کرسکتا ہے جبکہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق 5میں سے ایک فرد نے اقرار کیا ہے کہ فیس بک استعمال کرکے وہ ڈپریشن اور اداسی کے شکار ہورہے ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 69لاکھ افراد نے حصہ لیا اور انہوں نے اقرار کیا کہ جب وہ دوستوں کی پوسٹ سے خود کا موازنہ کرتے ہیں تو اکثر مشتعل اور مضطرب ہوجاتے ہیں۔

ان میں سے 56فیصد افراد نے اعتراف کیا ہے کہ فیس بک استعمال کرنے سے ان کے اوپر دبا ہوتا ہے کہ وہ بھی اپنی پوسٹ بڑھائیں، دلچسپ چیزیں شیئر کریں اور دوسروں کے پروفائل سے رابطہ رکھیں۔سروے میں شامل 18فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی تصویر فیس بک پر اسی وقت پوسٹ کرتے ہیں جب وہ اس سے مطمئن ہوتے ہیں اور صرف 7فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی تصاویر کو فلٹر سے گزار کر اچھا بناکر ہی پوسٹ کرتے ہیں لیکن خطرناک امر یہ ہے کہ 10فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر ان کی تصاویر اور پوسٹس کو لائکس، ری پوسٹ، شیئرز اور ری ٹویٹس نہ ملے تو وہ مضطرب ہوجاتے ہیں اور 8فیصد کا کہنا تھا کہ لائکس اور لوگوں سے توجہ نہ ملنے پر وہ پوسٹس کو ہٹادیتے ہیں جبکہ 18سے 34سال کے عمر تک کے لوگوں میں یہ رحجان دگنا دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

مزید تحقیق سے ظاہر ہے کہ 34لاکھ برطانوی باشندوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک گھنٹے میں 2مرتبہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ 18سے 34سال کی عمر کے 8فیصد افراد نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انہیں نامناسب پوسٹ پر اعتراض اور فیس بک سے پابندی کا سامنا ہوا ہے جب کہ 23فیصد افراد نے فیس بک پر لوگوں سے جرح اور بحث کی ہے۔ بالغ افراد کی نصف تعداد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے پرانے دوستوں کی تلاش کے لیے فیس بک پر بھٹکتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :