لاہور کے عوام کو جلد فری وائی فائی کی سہولت دی جائیگی ،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

115 مقامات پر فری وائی فائی سروس کی سہولت میسر ہو گی، دائرہ ملتان اور راولپنڈی تک بھی پھیلایا جائیگا ‘ عمر سیف

جمعہ 8 اپریل 2016 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین عمر سیف نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام کو جلد فری وائی فائی کی سہولت دی جائے گی اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیرمین عمر سیف کا اپنے سوشل میڈیا پیج پر کہنا تھا کہ لاہور کے عوام کو جلد مخصوص مقامات پر یہ سہولت مہیا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور کے بعد اس سروس کو ملتان اور پھر راولپنڈی تک پھیلایا جائے گا ۔پی آئی ٹی بی حکام کے مطابق لاہور میں 115مقامات پر فری وائی فائی سروس کی سہولت میسر ہو گی جن میں 12پارکس ، 17مارکیٹس، میٹرو بس اسٹیشنز، 20کالجز اور جامعات، مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ شامل ہو گا ۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام تک فری وائی فائی کی فراہمی کا مقصد ان کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھنا ہے ۔جبکہ اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ بھی طے پا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :