آسٹریلین فاسٹ باؤلر جول پیرس انجری مسائل کے باعث آئی پی ایل نائن سے باہر

جمعہ 8 اپریل 2016 16:21

سڈنی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جول پیرس فٹنس مسائل کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن سے دستبردار ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ انہیں دہلی ڈیئر ڈیولز نے خریدا تھا۔

(جاری ہے)

ویسٹرن ساؤتھ آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر کی آئی پی ایل نائن سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیرس گزشتہ ماہ شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ساؤتھ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ٹانگ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے جس کے باعث انہوں نے رواں برس شیڈول آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر پیرس نے رواں برس جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔