ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کوالیفائر،پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر دوسرے راؤنڈ میں کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعہ 8 اپریل 2016 16:07

شیفلڈ ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) سٹار پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کوالیفائر مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میچ میں کل ہفتہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

حمزہ اکبر نے گزشتہ برس پروفیشنل سرکٹ کیریئر کا آغاز کر کے پاکستان کی طرف سے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ حمزہ اکبر نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کوالیفائر مرحلے کے پہلے راؤنڈ میچ میں حریف ویلز کے پلیئر کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، حمزہ اکبر دوسرے راؤنڈ میں آج ہفتہ کو حریف انگلش کیوئسٹ این برنز کے آمنے سامنے ہوں گے۔