کوئٹہ کا روایتی حسن بحال کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے ، شہرمیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی اورناجائز تجاوزات برداشت نہیں کئے جائے گئے، شہرمیں صفائی کے نظام کو بہتربنانے کیلئے 6 سو سے زائد خاکروب بھرتی کئے گئے ہیں ،مےئر کوئٹہ

جمعہ 8 اپریل 2016 16:03

کوئٹہ۔08اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) کوئٹہ کے مےئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ دو روز کے اندر اپنی تجاوزات رضاکارنہ طور پر ہٹادیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اوراس سلسلے میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیاجائے گا۔یہ بات انہوں نے شہر میں تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران نواں کلی کے دورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجاوزات پر سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں روز بروز تجاوزات کا بڑھتا ہوا رجحان قابل افسوس ہے ۔ تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں بلا امتیاز آپریشن جاری ہے اس معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ کا روایتی حسن بحال کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے ۔شہرمیں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کئے جائے گئے جبکہ شہرمیں صفائی کے نظام کو بہتربنانے کیلئے 6 سو سے زائد خاکروب بھرتی کئے گئے ہیں اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے دیئے گئے پانچ کروڑ رروپے سے ہفتے کو کوئٹہ کے 58 حلقوں میں صفائی مہم کاآغاز کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :