Live Updates

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا’سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کو بھی ہنگامی مراسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 اپریل 2016 15:14

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اتوار کی شام کو قوم سے خطاب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کو ہنگامی مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں سرکاری ٹی وی کے منتظمین کو عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا کہ حکومتی وزرا نے پانامہ لیکس پر گمراہ کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ پی ٹی وی کے ذریعے شوکت خانم کے خلاف کھلا جھوٹ پھیلایا گیا ، پی ٹی وی پر محض شریف خاندان کا حق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان اتوار کی شام کو 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات