ایریزوناکی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کیلیفورنیا کے علاقے تک پھیل گئی

ریاستی حکام کی مکینو ں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت

جمعہ 8 اپریل 2016 15:11

فوئی نیکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) امریکی ریاست ایریزونا اور کیلیفورنیا کی سرحد پر واقع جھاڑیوں میں لگنے والی آگ ابھی تک بجھائی نہیں جا سکی اور فائر فائٹرزکی کوششوں کے باوجود آگ ہے کہ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایریزونا کے سرحدی علاقے کی جھاڑیوں میں بدھ کی رات پر اسرار طور پر بھڑکنے والی آگ کیلیفورنیا کے علاقے تک پھیل گئی ہے گرم موسم اور تیز ہواوٴں کی وجہ سے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں آگ پھیلنے کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو علاقے سے نکل جانے کیلئے کہا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ایریزونا کے علاقے میں شام ساڑھے چار بجے پر اسرارطور پر بھڑکنے والی آگ بائیس سو ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے دونوں ریاستوں کے فائرحکام نے مزید نفری طلب کر لی ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :