ترکی اور اسرائیل باہمی تعلقات معمول پر لانے کی کوشش میں پیش رفت

جمعہ 8 اپریل 2016 15:11

ترکی اور اسرائیل باہمی تعلقات معمول پر لانے کی کوشش میں پیش رفت

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) ترک وزیر خارجہ کے بقول ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک اس تناظر میں ایک ڈیل طے کرنے کے قریب آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ آئندہ ماہ اس معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ تاریخی طور پر ان روایتی حلیف ممالک کے مابین سن 2010 میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی، جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے پر کارروائی کرتے ہوئے دس فلسطینی نواز ترک امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :