میرے دل میں مصر کے لیے خصوصی مقام ہے‘ہم سب کو مصر کے ساتھ دوستی پر فخر ہے‘ ہمارے باہمی تزویراتی تعلقات عالم اسلام اور عالم عرب کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں‘ اللہ رب العزت مملکت مصر اور اس کے عوام کا محافظ و نگہبان ہو

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دورہ موقع پر موقع پر ٹویٹ

جمعہ 8 اپریل 2016 15:11

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ پہنچ چکے ہیں جہاں سرکاری سطح پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں مصر اور اہل مصر کے لیے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے لیے میرے دل میں خاص مقام ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان جو ’ٹویٹر‘ پر کم ہی اظہار خیال کرتے ہیں نے اپنے دورہ مصر کے دوران جمعرات کی شام مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک مختصر پیغام میں کہا کہ میرے دل میں مصر کے لیے خصوصی جگہ ہے اور ہم سب کو مصر کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ ہمارے باہمی تزویراتی تعلقات عالم اسلام اور عالم عرب کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ رب العزت مملکت مصر اور اس کے عوام کا محافظ و نگہبان ہو۔خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے پانچ روزہ دورے پر جمعرات کو مصر پہنچے تھے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح #السیسی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہ نماوٴں کے درمیان ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ کئی دو طرفہ معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔قبل ازیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان کے دورہ قاہرہ پر حکومت اور پوری مصری قوم ان کا دل سے استقبال کرتی ہے

متعلقہ عنوان :