جنگی جرائم کا شبہ، جرمنی میں ایک شامی باشندہ گرفتار

جمعہ 8 اپریل 2016 15:07

ڈورٹمنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) جرمن پولیس نے ڈورٹمنڈ شہر کے قریب سے ایک شامی باشندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ شبہ ہے کہ وہ شام میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس اکتالیس سالہ شامی شہری پر الزام ہے کہ وہ اپنے وطن میں لوگوں پر تشدد اور اس عمل کی سرپرستی میں ملوث تھا۔ جرمن حکام کے مطابق اس ملزم نے شامی شہر حلب میں ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل ایک ملیشیا بھی بنائی تھی، جو صدر بشار الاسد کے خلاف فعال تھی۔